Parveen Shakir Poet : Kisi ka Ishq, Kisi ka Khal thy Hum bhi

کسی کا عشق، کسی کا خیال تھے ہم بھی

گئے دنوں میں بہت با کمال تھے ہم بھی

.
ہماری کھوج میں رہتی تھیں تِتلیاں اکثر
کہ اپنے شہر کا سن و جمال تھے ہم بھی
.
زمیں کی گود میں سر رکھ کر سو گئے آخر
تمہارے عشق میں کتنے نِڈھال تھے ہم بھی
.
ضرورتوں نے ہمارا ضمیر چاٹ لیا
وگرنہ قائلِ رزقِ حلال تھے ہم بھی
.
ہم عکس عکس بکھرتے رہے اسی دُھن میں
کہ زندگی میں کبھی لازوال تھے ہم بھی
.
پروین شاک



Tuesday, August 7, 2018

کیسا میں ہم سفر تمہارا ہوں.... اتباف ابرک

کیسا میں ہم سفر تمہارا ہوں
ساتھ ہوں منتظر تمہارا ہوں

مجھ سے پوچھا مرا تعارف جو
کہہ دیا مختصر تمہارا ہوں

خود جو ٹوٹا تجھے بنانے میں
میں وہی کوزہ گر تمہارا ہوں

ہو سکے تم نہ میرے پل کے لئے
اور میں عمر بھر تمہارا ہوں

سایہ میرا تو میرے بس میں نہیں 
پر ہے وعدہ شجر تمہارا ہوں

ہم کو منظور ہر قیامت ہے
وہ جو کہہ دے اگر تمہارا ہوں

روک رکھا ہے ایک صحرا نے
ضد کرے میں ہی گھر تمہارا ہوں

تم تو دنیا کے ہوگئے ابرک
اور میں بے خبر تمہارا ہوں


صدیاں لگیں انسان کو جس علم کی خاطر..... اتباف ابرک

صدیاں لگیں انسان کو جس علم کی خاطر

دو وقت کی روٹی نے وہ پھر چھین لیا ہے

اپنی تھی دہائی کہ ہوا گھر میں اندھیرا

ایسی ہوئی شنوائی کہ گھر چھین لیا ہے


صدیوں کی مشقت نے جو سایہ تھا خریدا
اس دور نے ہم سے وہ شجر چھین لیا ہے

کہتے ہیں کہ جینا ہے تو جنگل کو ہی چلئے
انسان سے حیواں نے نگر چھین لیا ہے

تھا حکمِ خدا ظلم میں کر جاوں میں ہجرت
تہذیب کے زنداں نے سفر چھین لیا ہے

ہر شے میں نظر آتی ہے اب ایک سیاہی
اس رات نے رنگوں کا ہنر چھین لیا ہے

ابرک یہ شکایت نہیں بس رب سے ہے فریاد
کاہے مری دعاوں سے اثر چھین لیا ہے


اتباف ابرک


Subho k takhtat nasheen Best Poetry of Bahadar Shah Zafar

Khawabo sy Kary kasy wo Dill Shad Musalsal || Atbaf Abrak

خوابوں سے کریں کیسے وہ دل شاد مسلسل
تعبیر جنہیں کرتی ہے برباد مسلسل

لاحق ہے مری زیست کو تشویش مسلسل
میں قید مسلسل ہوں یا آزاد مسلسل

یہ بستیاں دل کی ہیں عجب حوصلوں والی
امیدِ مسلسل  سے ہیں آباد مسلسل

ڈھونڈے ہے نظر تیری فقظ ایک اسی کو
نظروں میں رہا جس کی تو بے داد مسلسل

وآپس نہیں آیا جو بھی اک بار گیا ہے
بس چہرے بدلتی ہے یہ روداد مسلسل

بکھرے ہوئے پتے ہیں بہاروں کی علامت
خوش فہمی نئی کرتا ہوں ایجاد مسلسل

اب ڈھائے ستم وقت کہ پھر جان سکوں میں
کچھ موم ہوا ہوں یا ہوں فولاد مسلسل

باتوں میں سبق ان کی بھی ہے نرم دلی کا
سوچوں میں بسے جن کے ہیں جلاد مسلسل

تنکا بھی نہ توڑا ہے کجا دودھ کی نہریں
اور خود کو سمجھ بیٹھے ہیں فرہاد مسلسل

کیوں آج بیاں ان کا ہے دنیا کی زباں پر
رتبہ کی وجہ جن کے ہیں اجداد مسلسل

ناپُرساں یونہی شہر یہ بگڑے گا مسلسل
جب تک کوئی بدلے گا نہ بنیاد مسلسل

پتھر ہیں ترے گرد یہ انسان نہیں ہیں
ابرک نہ کئے جا تو یوں فریاد مسلسل

Na Sawalo Sy Azmaata Hu || Atbaf Abrak

نہ سوالوں سے آزماتا ہوں
نہ جوابوں سے دل جلاتا ہوں

نہ کسی بھید کی کُرید ہے اب
نہ دلیلوں میں سر کھپاتا ہوں

نہ کوئی بُت تراشنا ہے اب
نہ ہی دنیا میں جی لگاتا ہوں

نہ ہے دعویٰ کوئی بڑائی کا
نہ میں خود کو ولی بتاتا ہوں

نہ بیاباں پہ اب نظر میری
نہ کوئی محفلیں سجاتا ہوں

نہ کوئی رنگ, رنگ دکھتا ہے
نہ اندھیروں سے جاں چھڑاتا ہوں

نہ رہیں حاجتیں جہاں سے اب
نہ میں اب جھولیاں اٹھاتا ہوں

نہ ہیں اب یاد معنی لفظوں کے
نہ رویوں پہ تلملاتا ہوں

نہ مرا دل بہار میں لگتا
نہ کوئی گُل میں اب کھلاتا ہوں

نہ گلہ خواب سے کوئی باقی
نہ میں راتوں کو اب جگاتا ہوں

نہ کسی سے بھی اب عداوت ہے
نہ محبت پہ بھنبھناتا ہوں

نہ وہ کرب و فراق کے جھنجھٹ
نہ کسی آنکھ جھلملاتا ہوں

نہ ہوس مال و زر کی اب باقی
نہ ہے کچھ پاس ناں  گنواتا ہوں

نہ وکالت میں خود کی کرتا ہوں
نہ عدالت کوئی لگاتا ہوں

نہ کوئی شعر میرا باقی ہے
نہ میں زخمِ جگر دکھاتا ہوں

سبھی تِہ خاک کے ہیں یہ قصے
تھوڑا بس پیشگی سناتا ہوں

مرگ ہے اصل زندگی ابرک
میں ہی ظالم ہوں بھول جاتا ہوں

..................................اتباف ابرک

Hum Muyaser hai Sahara Kejeya || Atbaf Abrak

ہم میسر ہیں سہارا کیجے
جب بھرے دل تو کنارا کیجے

آپ پہ طے ہے بہار آنی ہے
دو گھڑی ہم پہ گزارا کیجے

ہم بھی آنسو ہیں چھلک جائیں گے
بس ذرا دیر گوارا کیجے

روئیے کھول کے دل اچھا ہے
کاہے یہ فرض ادھارا کٰیجے

آئینہ ہم کو سمجھ لیجے کبھی
اور پھر خود کو سنوارا کیجے

کچھ تعلق کا گماں ہوتا ہے
یونہی بے وجہ پکارا کیجے

خواب میں کر کے گزر پھر اپنا
کچھ تو امید ابھارا کیجے

جب کوئی صبح نئی مل جائے
ہم کو بھی ڈوبا ستارا کیجے

جائیے آپ اجازت ہے مری
اب کوئی اور بے چارا کیجے

یہ جو سامان میں دو آنسو ہیں
ان پہ بس نام ہمارا کیجے

دل جو پھر چاہے کوئی توڑنا دل
ہم پہ ہی کرم دوبارہ کیجے

جو فراموش ہوے ہو ابرک
آپ بھی عقل خدارا کیجے

ایک سے ایک حسیں ملتے ہیں
منتظر ہیں کہ اشارا کیجے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتباف ابرک

Friday, January 20, 2017

Jeeny k unkasat Bahany Chaly Gay || Atbaf Abrak

جینے کے ان کے ساتھ  بہانے چلے گئے
اٹھ کر گئے وہ یوں کہ زمانے چلے گئے

احساس جن کے ہونے سے ہونے کا تھا کبھی
ان بے گھروں کے سارے ٹھکانے چلے گئے

کرنا یہاں پہ کیا تھا، مگر کر رہے ہیں کیا
ہم کیا کریں کہ اپنے سیانے چلے گئے

جو پاس تھے تو قصہ کیا دلفریب تھا
کھولی جو اب کتاب فسانے چلے گئے

رونق تو چار سو ہے مگر مفلسوں کو کیا
خالی ہیں ان کی جیبیں خزانے چلے گئے

تپتا ہے آفتاب تو جلتی ہے یہ زمین
موسم بھی ان کے پیچھے سہانے چلے گئے

حاسد سمجھ نہ لیجے, یونہی سوچتا ہوں میں
اب وہ نہ جانے کس کو رجھانے چلے گئے

ابرک محبتوں میں نہ دعوے کیا کریں
کیوں خود نہ آپ ان کو  منانے چلے گئے

.................................................. اتباف ابرک

Best Ghazal اُن کی محفل میں آنا پڑے گا

اُن کی محفل میں آنا پڑے گا
جو بھی ٓایااُسے جانا پڑے گا

دل جس سے لگاؤ گے زمانے میں
وہ جو رُوٹھا تو اُسے پھر منانا پڑے گا

دنیا میں لے کر قسمت کیسی آئیں ہیں
کسی طرح کبھی اس کو آزمانا پڑے گا

آج جس کو ا پنی زندگی سے نکل جانے کا کہتے ہو
مشکل جب بھی آئے گی اُسے پھر بُلانا پڑے گا

زندگی گر ہنسی خوشی اپنی چاہتے ہو گذارنا
اس کے تلخ لمحوں کوتمہیں بھلانا پڑے گا

زمانہ کچھ نہیں کرتا ہے کبھی کسی کے لئے
کہتے ہیں کہ خود ہی مقدر اپنا بنانا پڑے گا

ظلمت کے اس دور میں روشنی ایسے نہ پاؤ گے
اپنے جسم و جاں کو بھی تمہیں جلانا پڑے گا

دنیا کے ساتھ ساتھ فکرِ آخرت بھی کر لو کاشف
جو کیا ہے اس جہاں میں، محشر میں بتانا پڑے گا


کسی کو کسی سے یونہی پیار نہیں ہوتا :Best Ghazal

کسی کو کسی سے یونہی پیار نہیں ہوتا
ہر ہاتھ ملانے والا تو یار نہیں ہوتا

عرصہ اک لگتا ہے بناتے بناتے
یوں ہی لمحے میں اعتبار نہیں ہوتا

ستم کرنا ہی ہو جس کی فطرت میں
وہ اپنی جفاؤں پہ شرمسار نہیں ہوتا

حق ادا کرتا ہے دوستی کا کوئی کوئی
ہر اک تو زمانے میں وفادار نہیں ہوتا

زندگی میں سچا جو پیار ہوتا ہے
اک بارہوتا ہے بار بار نہیں ہوتا

جہاں میں ابدی ہو اور جسے زوال نہ آئے
کسی کا حسن بھی ایسا شاہکار نہیں ہوتا

پیار جس کو اپنا مل جائے زندگی میں کاشف
ہر اک ایسا قسمت والا، مرے یار نہیں ہوتا


Khud Main Khud Sa Basa Laynge Tumhay خود میں خود سا بسا لیں گے تمہیں

خود میں خود سا بسا لیں گے تمہیں
تم سے بھی کسی روز چرا لیں گے تمہیں

انتخاب ء دل سے متاع ء جان تلک
لمحہ لمحہ اپنا بنا لیں گے تمہیں

ملائیں گے کبھی تمہیں خود سے
راز اپنے بھی سنا لیں گے تمہیں

وفا کسے کہتے ہیں بتائیں گے تمہیں ہم
محبت کا ہنر بھی سیکھا دیں گے تمہیں

اب تو لگتا ہے بہت مفلس ہوں گے
خود سے جو کبھی گنوا دیں گے تمہیں

سیاہ رات کی مانند بنا کے چاند
دامن میں اپنے ہم چھپا لیں گے تمہیں

بیٹھا کر فرصت میں کبھی ہم عنبر
نگاہوں کے دریچوں پہ سجا لیں گے تمہیں



Mohabat Ki Kahani Mein Koi Tarmeem Mat Karna Best Ghazal

محبت کی کہانی میں کوئی ترمیم مت کرنا
مجھے تم توڑ دینا پر مجھے تقسیم مت کرنا

زمانے کے دہُکوں  کو میں سہلونگا زبت کر کے
مگر تم بھول جانے کی کھبی تلقین 

 میں تم سے پیار کرتا تھا میں تم سے پیار کرتا ہوں 
کہے کے بےوفا مجھ کو میری توہین مت کرنا 

جو ٹھکرانا ہو بھولنا چاہو تم مجے 
تو محبت کی کہانی میں کوئی ترمیم مت کرنا 

مجے تم توڑ تو دینا مگر تقسیم مت کرنا 


Muhabbaton ki Saza Bay Mesal De Us Ny Poet 'SanaUllah'

محبّتوں کی سزا بےمثال دی اس نے .
اداس رہنے کی عادت ہی دعلل دے اس نے 

میرے بدن پر جب دیکھ چکا اپنی زخم ،
تو جان بوجھ کر کانٹوں کی شال دی اس نے .

SanaUllah

Mujay Bhe Pata Tha Loog Badal Jaty Hai, Magar Best Sad Urdu Poetry


Thursday, September 29, 2016

Jab sy wo mary dil ma abaad huye hai

جب سے وہ میرے دل میں آباد ہوے ہیں 
میرے چین و سکون برباد ہے ہیں 

اب ہم پیار کا اظہا کر سکتے ہیں 
بڑی محنت سے Filmi Dialogue یاد ہوے ہے 


Ghum De Ya Khushaal Rehne De 'New Poetry'

غم دے یا خوشحال رہنے دے 
مجھے یوں ہی بےحال رہنے دے 

میں اپنی زندگی کا توان دوں گا 
اپنی محبت کا مجھے یرغمال رہنے دے 

میری باتوں کا کوئی جواب تو دے 
جو دل میں  رہنے دے 

مجھے اپنی چاہت دان کر دے 
اپنے پاسس تو زرومال رہنے دے 

کدے وقت میں کبھی کام  آؤں گا 
مجسے اپنا رباط بحال رہنے دے 


Jo Har Pal Mere Dhiyan Mein Rehta Hai 'New Poetry'

جو ہر پل میرے دھیان میں رہتا ہے 
وہی میری روحوجان میں رہتا ہے 

کبھی میری آنکھوں میں تو کبھی 
دلوجگهر کے درمیان میں رہتا ہے 

میں جب اسے  "I Love You " کہتا ہوں 
میٹھا سا مزہ زبان میں رہتا ہے 

میں جیسا اپنا وہم سمجھتا رہا 
وو چھڑا میرے گمان میں رہتا ہے 

جب تم مبالغہ آرہی کرتے ہو اصغر 
پھر تسلسل نہ داستان میں رہتا ہو 

Best Urdu Poetry


Kon Rota hai Yaha 'Wasi Shah Poet'

کون روتا ہے یہا رات کےسناٹھے میں 
میرے جیسا ہے کوئی عشق کا مرا ہوگا 

کم مشکل ہے مگر جیت ہی لونگا اس کو 
میرے مولا وصی جونہی اشارہ ہو گا 

Wasi Shah

Aaj Tak Jo Bhi Hua Us ko Bhula Dena Hai


Translate

Our Live Stream

Best of the Week

Powered by Blogger.

- Copyright © Best Urdu Poetry Collection -Metrominimalist- Powered by Blogger - Designed by Johanes Djogan -