اس بلاگ کے تمام پیجز "الف" سے لیکر "ے" تک اردو کے حروف تہجی کے مطابق اردو فونٹ میں اردو بیت بازی کے لئے   مختص ہیں۔
(م)
مجھے اپنی ہی صدا پر یہ گماں ہوا ھے اکثر
کسی اجنبی کو جیسے کوئی اجنبی پکارے
----
میں تیرے سنگ کیسے چلوں سجناں
تو سمندر ہے میں ساحلوں کی ہوا

----
میں آسمان کا تارا نہیں ہوں، میرے لیے
یہی بہت ہے میرے پاس سے گزر جاؤ —

----
میں ایک ٹھٹھرتا ہوا مرتا ہوا مجذوب
تو سینت کے رکھی ہوئی شالوں کی طرح ہے

----
مست و دیوانہ و مجذوب پہ ہنسنے والو
تم تماشا جسے سمجھے ہو تماشائی ہے

----
محبت کیا ہے، دل کا درد سے مامور ہو جانا
متاع_ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہو جانا

----
میرے حجرے میں نہیں اور کہیں پر رکھ دو
آسماں لائے ہو ؟ لے آؤ ! زمین پر رکھ دو

----
مرے مکان کا ملبہ اٹھانے والو سنو
ملے جو خواب سلامت تو مار دینا اُسے

----
میں اپنے سارے آنسو دیکھنا
بارش کو دے دوں گ

----
مجھے  حسرت ترے پہلو میں بھٹوں 
سو میں فرہاد بنتا جارہا ہوں 
----

Leave a Reply

Your Feedback is Precious

Subscribe to Posts | Subscribe to Comments

Translate

Our Live Stream

Best of the Week

Powered by Blogger.

- Copyright © Best Urdu Poetry Collection -Metrominimalist- Powered by Blogger - Designed by Johanes Djogan -