- Back to Home »
- Best Urdu Poetry , Gham , Ghazal »
- Best of The Day - Ghazal
Tuesday, September 23, 2014
Another Beautiful "Urdu Ghazal" is here for "Beautiful People".
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
بتاؤ دل کی بازی میں بھلا کیا بات گہری تھی؟
کہا، یوں تو سبھی کچھ ٹھیک تھا پر مات گہری تھی
سنو بارش کبھی خود سے کوئی بڑھ کے دیکھا ہے؟
جواب آیا، ان آنکھوں کی مگر برسات گہری تھی
سنو، پیتم نے ہولے سے کہا تھا کیا، بتاؤگے؟
جواب آیا، کہا تو تھا مگر وہ بات گہری تھی
دیا دل کا سمندر اس نے تم نے کیا کیا اس کا؟
ہمیں بس ڈوب جاناتھا کہ وہ سوغات گہری تھی
وفا کا دشت کیسا تھا، بتاؤ تم پہ کیا بیتی؟
بھٹک جانا ہی تھا ہم کو، وہاں پر رات گہری تھی
تم اس کے ذکر پر کیوں ڈوب جاتے ہو خیالوں میں؟
رفاقت اور عدالت اپنی اس کے ساتھ گہری تھی
نظر آیا تمہیں اس اجنبی میں کیا بتاؤگے؟
سنو، قاتل نگاہوں کی وہ ظالم گھات گہری تھی