Showing posts with label Local Shayar. Show all posts

کسی کو کسی سے یونہی پیار نہیں ہوتا :Best Ghazal

کسی کو کسی سے یونہی پیار نہیں ہوتا
ہر ہاتھ ملانے والا تو یار نہیں ہوتا

عرصہ اک لگتا ہے بناتے بناتے
یوں ہی لمحے میں اعتبار نہیں ہوتا

ستم کرنا ہی ہو جس کی فطرت میں
وہ اپنی جفاؤں پہ شرمسار نہیں ہوتا

حق ادا کرتا ہے دوستی کا کوئی کوئی
ہر اک تو زمانے میں وفادار نہیں ہوتا

زندگی میں سچا جو پیار ہوتا ہے
اک بارہوتا ہے بار بار نہیں ہوتا

جہاں میں ابدی ہو اور جسے زوال نہ آئے
کسی کا حسن بھی ایسا شاہکار نہیں ہوتا

پیار جس کو اپنا مل جائے زندگی میں کاشف
ہر اک ایسا قسمت والا، مرے یار نہیں ہوتا


Khud Main Khud Sa Basa Laynge Tumhay خود میں خود سا بسا لیں گے تمہیں

خود میں خود سا بسا لیں گے تمہیں
تم سے بھی کسی روز چرا لیں گے تمہیں

انتخاب ء دل سے متاع ء جان تلک
لمحہ لمحہ اپنا بنا لیں گے تمہیں

ملائیں گے کبھی تمہیں خود سے
راز اپنے بھی سنا لیں گے تمہیں

وفا کسے کہتے ہیں بتائیں گے تمہیں ہم
محبت کا ہنر بھی سیکھا دیں گے تمہیں

اب تو لگتا ہے بہت مفلس ہوں گے
خود سے جو کبھی گنوا دیں گے تمہیں

سیاہ رات کی مانند بنا کے چاند
دامن میں اپنے ہم چھپا لیں گے تمہیں

بیٹھا کر فرصت میں کبھی ہم عنبر
نگاہوں کے دریچوں پہ سجا لیں گے تمہیں



Translate

Our Live Stream

Best of the Week

Powered by Blogger.

- Copyright © Best Urdu Poetry Collection -Metrominimalist- Powered by Blogger - Designed by Johanes Djogan -